شوبز

جواد احمد نے ہم عصر گلوکاروں کی کامیابی کی وجہ بتا دی

اس زمانے میں، ہم نے بغیر ٹیونر کے گایا، نئی نسل کے گلوکارہم سے بہتر ہیں،گلوکار

کراچی(آوازنیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار جواد احمد نے اپنے ساتھی گلوکاروں کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی وجہ بتا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوڈ کاسٹ سے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ جواد احمد اپنے ہم عصر اور موجودہ گلوکاروں کے حوالیسے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے خیال میں میرے دور میں گلوکار جن میں عاطف اسلم، علی ظفر، ابرار الحق، شہزاد رائے، حدیقہ کیانی اور مجھ سمیت دیگر شامل ہیں، ہم سارے بس ایسے ہی ہیں، موقعے مل گئے، اچھا ٹائم تھا، تھوڑا بہت گا لیتے تھے۔

بالی وڈ ڈائریکٹر نے فلم ”کشمیر فائلز“ کو کچرا قرار دےدیا

ایک بات اچھی تھی، ٹیونر نہیں تھا اس زمانے میں، ہم نے بغیر ٹیونر کے گایا، لیکن کوئی بہت اچھا بھی نہیں گایا، لوگوں کو پسند آگیا، پی ٹی وی تھا بس اس وقت اگر کوئی اچھا گانا بنالیتا تھا تو ہٹ ہوجاتا تھا۔ہمیں موقع اچھا مل گیا، ہم ہٹ ہوگئے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی نسل کے گلوکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خود سے بہتر قرار دے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن آج جو لوگ گانے والے ہیں ، ہم سے بہت بہتر ہیں، جیسے راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان، شفقت سلامت علی خان، جاوید بشیر پھر نئے لڑکوں میں علی سیٹھی، امانت علی، نبیل شوکت علی۔ یہ سارے ہم سے بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جواد احمد نے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بات کی ہو، بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار مختلف پروگرامز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت کی ہے۔

Jawad Ahmed Singer News in Urdu | Showbiz News In Urdu | Pop Singer Jawad Ahmed Siyasat Main Kyun Aye? | Jawad Ahmed Exclusive Interview with Capital TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button