شوبز

بالی وڈ ڈائریکٹر نے فلم ”کشمیر فائلز“ کو کچرا قرار دےدیا

فیسٹیول کی جیوری نے فلم کو ’بیہودہ‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا

ممبئی(آواز نیوز) بھارتی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید اختر مرزا نے مودی سرکار کی پسندیدہ فلم ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈٹ کا ایشو حقیقت ہے لیکن اس نے جتنا ہندووں کو متاثر کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی طرف جائیں اور کسی ایک سائیڈ کو سپورٹ نہیں کریں۔”کشمیر فائلز“ کو گزشتہ دنوں انڈیا میں منعقدہ انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیسٹیول کی جیوری نے فلم کو ’بیہودہ‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تاریخ کو درست طریقے سے سمجھنا چاہئے اور پروپیگنڈاآئیڈیاز کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔

امانت واپس کردی ہے، عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے: پرویز الہٰی

اختر مرزا کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کی اصطلاح کو آج کل ایک پیسے کمانے کی مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف پاکستانی یا بھارتی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

Vivek Agnihotri furious for calling The Kashmir Files garbage | Anurag Kashyap | Bollywood News | The Kashmir Files as Garbage | Showbiz News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button