شوبز

جوئے جونس نے صوفی ٹرنر کو طلاق دینے کیلئے درخواست دائر کردی

لندن(آواز نیوز)برطانوی نڑاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس نے شادی کے 4 سال بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ جوئے جونس نے 27 سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے تعلقات خراب تھے جبکہ حالیہ دنوں کے دوران دونوں کو اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے بنا بھی دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری آپشن کے طور پر طلاق کے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ مقرر، رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی

واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

Joey Jones Divorce News in Urdu | Hollywood News in Urdu | خاوند کب اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ | Urdu Quotes

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button