پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ مقرر، رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی
ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
دونوں کی شادی 24 ستمبر کو ریاست راجھستان کے شہر اوے پور میں ہوگی۔پرینتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسموں کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعٰلی بھی شادی میں شریک ہوں گے۔پرینتی چوپڑہ کی کزن اور بھارت کی میگا اسٹار پریانکا چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کریں گی۔
شاہ رخ خان نے ایکشن فلمیں کرنے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا
شادی کے بعد ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہوگا۔پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔