شوبز

شاہ رخ خان نے ایکشن فلمیں کرنے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے ابرام کی وجہ سے ایکشن فلموں کا انتخاب کرتے ہیں۔شاہ رخ خان کل بروز جمعرات اپنی ریلیز ہونے والی نئی ایکشن فلم ’جوان‘ کے ساتھ ایک بار پھر اپنے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی متعدد ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کو ماضی میں ادا کیے گئے کرداروں سے بالکل منفرد روپ میں دیکھا جا سکے گا۔

فلم ’جوان‘ کی تشہیر میں مصروف اداکار نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایکشن فلموں کو دوسری فلموں پر فوقیت کیوں دیتے ہیں۔

حالیہ دیئے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایکشن سے بھرپور فلمیں اپنے بچوں کو متاثر کرنے کے لیے کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ابرام ان کی ایکشن فلموں کو بے حد پسند کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہلکے پھلکے، پیار محبت کے موضوع چھوڑ کر لڑائی، جھگڑے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں سائن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس پر مزید وضاحت دیتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس عمر میں انہیں ایکشن سین کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے بچے آریان، سہانا اور ابرام انہیں (اپنے والد کو) ’کول‘ قرار دیں گے۔

اداکار کا بتانا تھا کہ ایک دن ان کے بڑے بیٹے اور بیٹی نے ان سے کہا کہ ’مجھے ایسی فلمیں کرنی ہوں گی جو میرے سب سے چھوٹے ابرام کے لیے اچھی ہوں اور میرے خیال میں ابرام کو صرف اینیمیٹڈ اور ایکشن فلمیں ہی پسند ہیں، اسی لیے بس میں نے پھر سپر ہیرو بننے کا فیصلہ کیا۔

‘ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ میں ’اسپینڈیکس‘ (سپر ہیروز کی جانب سے پہنے جانے والا تنگ لباس) میں اچھا نہیں لگتا تو بس میں نئی فلم میں پٹیاں باندھ کر نئے روپ میں آ گیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری فلم ’جوان‘ ایک ایکشن فلم ہے۔

بلال سعید کا رواں سال نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

سچ کہوں تو میں ایکشن فلمیں کرتا ہی اس لیے ہوں کیونکہ میرے بچے ایسی فلموں سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور میرے پاس کچھ عمدہ چیزیں جیسے کہ سکس پیک ایبس بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے کہ میں ایکشن فلمیں کروں۔

Shahrukh Khan News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Shahrukh Khan Ka Pakistani Bhateeja Phat Para – Chacha Apni Biwi K Chungal Se Niklo –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button