شوبز

جسٹن بیبر کا کیریئر خطرے میں کا شکار

نیو یارک(آواز نیوز)کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے بڑی مشکل کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر جو کہ ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ (ramsay hunt syndrome) کا شکار ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج ہیں۔

ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے گلوکار کا میوزِک کیریئر خطرے میں پڑسکتا ہے۔رمسے ہنٹ سنڈروم کے حملے کے نتیجے میں مریض کے کان کے ارد گرد، چہرے یا منہ پر دردناک دانے بن جاتے ہیں، یہ اس وقت ہوتا ہے جب ’ویریلا زوسٹر‘ (varicella-zoster) نامی وائرس دماغ میں پہنچ کر اعصاب کو متاثر کرتا ہے۔

شاہ رخ خان کا مشہور گانا ’تم سے مل کے دل کا ہے جو حال‘ نئے انداز میں پیش

خیال رہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے مریض پلک جھپکنے کے لیے اپنی آنکھ پوری طرح بند نہیں کر پاتے اور اُنہیں مسکرانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔جسٹن بیبر نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے تین کانسرٹس منسوخ کردیے ہیں۔

جسٹن بیبر کے مداحوں کو تشویش ہے کہ فالج سے صحتیاب ہونے میں بہت وقت لگے گا۔اس حوالے سے برطانوی کنسلٹنٹ پلاسٹک ری کنسٹرکٹیو سرجن چارلس ندوکا نے کہا کہ اس سنڈروم کے تقریباً 75 فیصد مریض جوکہ ابتداءمیں علاج کروالیتے ہیں۔

بشمول اسٹیرائڈز اور اینٹی وائرل کے، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گلوکار کی حالت میں بہتری نظر آرہی ہے۔

Justin Bieber suffered a stroke Showbiz News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button