شوبز

بھارت کی ٹریفک لائٹ پر کرینہ کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارت کی ٹریفک لائٹ پر بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی ٹریفک پولیس نے فلم کبھی خوشی کبھی غم سے کرینہ کپور کا ایک سین کاٹ کر اپنی آگاہی ویڈیو میں ایڈٹ کرکے لگا دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل خوب ہوگیا ہے۔

اداکارہ کے سین کو ایڈٹ کرکے ویڈیو میں موجود ریڈ لائٹ پر لگایا گیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا۔

دہلی پولیس کے اقدام کا مقصد یہ آگاہی دینا ہے کہ ٹریفک سگنل کے سرخ رنگ پر ہر حال میں رکنا ہے۔

اکثر لوگ سگنل کی پرواہ کیے بغیر گاڑیاں دوڑا دیتے ہیں جس سے کئی بار حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہے

اداکارہ پریانکا چوپڑا 40سال کی ہوگئیں

جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Kareena Kapoor Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Delhi Police turn to Kareena’s ‘Poo’ character to warn about jumping red lights, actress reacts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button