شوبز

میری اور سیف کی شادی کی واحد وجہ بچوں کی خواہش تھی

اب کسی سے ملاقات کا شوق نہیں، زندگی بچوں، شوہر کے گرد گھومتی ہے، انہی کیساتھ خوش ہوں، اداکارہ

ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہاہے کہ سیف کیساتھ پانچ سال تعلقات میں رہی، بچوںکی خواہش ہونے پر شادی کی۔

بھارتی میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ میری اور سیف کی شادی کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہمیں بچے چاہئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور سیف شادی سے قبل لیو ان ریلیشن شپ میں تھے، بچوں کی خواہش کا جاگنا شادی کا سبب بن گیا ورنہ ہم ایسے بھی رہ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ اپنی زندگی اپنے بچوں کے سامنے گزاروں، میں اپنا ہر کام ان کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے دوسروں سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں، میں اپنی خاندانی زندگی میں سکون چاہتی ہوں، میری زندگی شوہر اور بچوں کے گرد گھومتی ہے اور ان کیساتھ بے حد خوش بھی ہوں۔

بچہ کب پیدا کرینگی

کرینہ کپور نے کہا کہ اگرچہ میں43سال اور دو بچوں کی ماں ہوں مگراس کے باوجود آج بھی خوبرو اور پرکشش ہوں۔

Kareena Kapoor News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Bollywood Actress Kareena Kapoor Ka Pakistan Me Ghar Kesa Hai? Ab Us Ghar Me Kon Rehta Hai?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button