شوبز

کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ممبئی (آواز نیوز) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالی وود کوئین کترینہ کیف اُمید سے ہیں اور جلد ماں بننے والی ہیں۔

گزشتہ شب کترینہ ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں جہاں سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ چمچماتے لباس میں اداکارہ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ کترینہ اُمید سے ہیں اور جلد سب کو خوشخبری سائیں گی۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کترینہ کیف کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل چکی ہیں کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک اس کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

ایمل خان کا انتہائی نازیبا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کترینہ کیف ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں نظر آئیں تھیں جس نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔

Katrina Kaif is Going to be a Mother | Showbiz News in Urdu | Katrina Kaif’s Sasu Maa Has A Very Cute Pet Name For Her, Reveals About Being Forced For This Thing

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button