شوبز

کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی

ممبئی (آوازنیوز)بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پر اگر کوئی ویڈیو وائرل ہو جائے تو سرحد پار بھی اس کے خوب چرچے ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی کراچی کی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہورہا ہے۔

کراچی کی پاوری گرل دنانیر کے بعد اب میرا دل یہ پکارے گرل عائشہ نے بھی بالی ووڈ اسٹارز کو اپنی ویڈیو سے متاثر کر دیا ہے۔

بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر کراچی کی عائشہ سے متاثر ہوکر میرا دل یہ پکارے آجا پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک عام لڑکی ہونے کے باوجود پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگئی ہے اور اس کی ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Katrina Kaif Share Dance on Viral Song | Bollyood News Urdu | Katrina Kaif Chimes in on the ‘Mera Dil Ye Pukare Aaja’ Dance Trend

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button