شوبز

ماہرہ خان کا شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن

لاہور (آواز نیوز ،آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم رئیس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے 2017میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رئیس میں کام کیا تھا۔بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم پٹھان، رئیس کے ٹھیک پانچ برس بعد ریلیز ہوئی ہے اور ماہرہ خان نے اس اہم موقع کر ضائع نہیں ہونے دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اداکارہ نے اس پر جذباتی کیپشن لکھا ہے میرا پٹھان اور اس پر ایک دل کی ایموجی بھی لگائی۔

فلم رئیس میں ماہرہ اور شاہ رخ کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

راہول اور اتھیا نے ‘ہلدی’ کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

فلم رئیس میں کام کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

Mahira Khan Latest News in Urdu | Entertainment News in Urdu | Mahira Khan’s emotional caption on her photo with Shah Rukh || Showbiz_4_U

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button