ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
لاہور(آواز نیوز) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔بے شمار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور ویڈیو میں ماہرہ بھرپور ناز و انداز کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں تو کہیں وہ ساڑھی کے پلّو کو کچھ ایسے انداز میں لہراتی نظر آرہی ہیں کہ دیکھنے والا ان کے حسن کے سحر میں جکڑا جائے۔
ساڑھی کے علاوہ ماہرہ خان کو سفید اور ایک تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ خان کے ان تینوں لکس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔