شوبز

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

واضح رہے کہ ’دی آرچیز‘ میں 16 گانے شامل کیے گئے ہیں جسے مختلف گلوکاروں نے آواز دی ہے

ممبئی(آواز نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ سوہانا خان نامور فلمساز زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ کے ساتھ اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کررہی ہیں اور اب نئی خبر کے مطابق فلم میں ان کا گانا بھی شامل ہے۔

میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے:متھیرا

’دی آرچیز‘ کی ریلیز سے قبل فلم میکرز نے میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا گانا ’جب تم نہ تھیں‘ شامل ہے۔سوہانا خان نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کسی بھی فلم کیلئے اپنا پہلا گانا گایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے زویا اختر اور شنکر مہادیون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ’دی آرچیز‘ میں 16 گانے شامل کیے گئے ہیں جسے مختلف گلوکاروں نے آواز دی ہے۔

Sohana Shahrukh News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Suhana Khan entered the world of singing with ‘The Archies’, said Sung my first song, listen to it

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button