نوجوان جوڑوں کا شادی کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے: طوبیٰ انور

کراچی (آواز نیوز) پاکستانی اداکارہ طوبٰی انور نے کہا ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کا اپنی رشتے کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے میرج کاو¿نسلنگ اور تھیراپی کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ’بے بی باجی‘ کے تجربات شیئر کیے ہیں۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنے ابتدائی برسوں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس وقت دونوں کے مختلف چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے تناظر مختلف ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گھر والے جوڑے کی مدد نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس سے شادی کا رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے۔
کچرے پر شوٹنگ کے دوران چوہا نکل آیا، شکیرا کی چیخیں نکل گئیں، ویڈیو وائرل
اداکارہ نے بتایا کہ نئے جوڑوں کو میرج کونسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔
طوبیٰ انور کے مطابق ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے نوجوان جوڑوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ان کے رشتے مزید مضبوط ہو جائیں گے۔