شوبز

مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس: ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور کرلی گئی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

اسلام آباد(آواز نیوز) جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟۔

ہتک عزت کیس جیتنے کا جشن،جونی ڈیپ نے دوستوں کو کتنے کروڑ کا ڈنر کروایا؟

آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟عدالت کے استفسار پر پولیس نے کہا کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا جبکہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو سکے کہ آگ ڈولی نے لگائی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کرتے ہوئے نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف اسلام آباد تھانے میں مقدمہ درج ہےاس سے قبل 30 مئی کو عدالت نے ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی۔

Tick Toker Dolly News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button