شوبز

مریم نفیس کا اعظم خان کا دفاع، پی سی بی پر تنقید

دنیا فلسطین بارے بات کررہی ،ہم منافقت میں جی رہے ہیں، اداکارہ

کراچی (آواز نیوز)اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کو جرمانے پر پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلسطین بارے بات کررہی ،ہم منافقت میں جی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے مگر اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔

مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے لکھا مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے۔

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اداکارہ کی کھلاڑی کے دفاع میں شیئر انسٹا سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اعظم نے نیشنل ٹی 20کے ایک میچ میں بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

Mariyam Nafees News in Urdu | Entertainment News in Urdu| Hasna Mana Hai with Tabish Hashmi | Mariyam Nafees | Episode 73 | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button