شوبز

اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو خود میں چھپے بچے سے ملوا دیا

لاہور(آواز نیوز)نامور ڈرامے ”من مائل“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو خود میں چھپے بچے سے ملوا دیا۔

مایا علی نے حال ہی میaں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوئمنگ پول میں ہنستے کھیلتے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ا

داکارہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں انہیں غباروں سے بھرے سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ بے انتہا خوش ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی بزنس پارٹنر بن گئیں

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ” میرے اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں”۔

اس پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا اور وہ اداکارہ کی شوخ مزاجی پر ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Maya Ali Latest News in Urdu | Showbiz News in Urdu How Maya Ali Became an Actor | Life Journey | Maya Ali Interview | Something Haute

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button