میری پیاری سہیلی سارہ کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا : منال خان
گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں

میری پیاری سہیلی سارہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
کراچی (آواز نیوز) ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو شادی مت کرو۔ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بے دردی سے قتل کر دیا، اس کی عمر 37 تھی اور وہ زندہ دل انسان تھی۔
منال خان نے مزید لکھا کہ سارہ چاہتی تھی کہ وہ ماں بنے، اسے کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی اور وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی تھی۔
اداکارہ نے لوگوں پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں۔
پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی نیٹ فلکس سیریز میں کاسٹ کر لیے گئے
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپنے شوہر شاہنواز کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور اس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔