شوبز

اداکار ارجن رام پال کی بیٹی بھی شوبز میں آنے کیلئے تیار

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی اداکار ارجن رام پال کی بیٹی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ بھی اداکاری کی دنیا میں آنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں ارجن رام پال نے بیٹی مائیرا رام پال کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک فشن شو کے دوران ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔ارجن رام پال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ارجن رام پال نے بھی اپنے فنی کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جبکہ ان کی پہلی فلم پیار عشق اور محبت تھی۔ ارجن کو فلم آنکھیں سے کامیابی ملی، اس کے بعد انہوں نے دل کا رشتہ، دل ہے تمہارا، اعلان، ڈان، راون، ہاوس فلم اور اوم شانتی اوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے بھائیوں سے مدد نہیں لی: ادیتیہ رائے کپور

ارجن رام پال کے کیریئر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے مداحوں کی جانب سے یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بھی فلموں کا رخ کریں گی۔

Myra Rampal News in Urdu | Bollywood News in Urdu. Arjun Rampal pens an EMOTIONAL note after daughter Myra makes her runway debut | Bollywood News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button