شوبز

نانا پاٹیکر کامداح کو تھپڑ ،ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

ٹیم کا کارکن سمجھ پر نوجوان کو تھپڑ مارا، سب انجانے میں ہوا، معاف کردیں، بالی ووڈ اداکار

ممبئی (انٹرنیوز) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نے مداح کو تھپڑ مارنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک روز ق بل نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک سڑک پر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران نوجوان مداح اداکار کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے جس پر نانا پاٹیکر اسے زور دار تھپڑ مار دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پرسوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایکس پر جاری بیان میں نانا پاٹیکر نے بتایا کہ یہ میری فلم کا ایک منظر تھا جس میں مجھے ایک نوجوان کو تھپڑ مارنا تھا، ہم ایک بار یہ سین کرچکے تھے ،دوبارہ بھی یہی سین کرنا تھا۔

میری اور سیف کی شادی کی واحد وجہ بچوں کی خواہش تھی

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ وہ نوجوان ہماری ٹیم کا حصہ ہے اور میں نے اسے تھپڑ ماردیا لیکن جب مجھے پتا چلا کہ وہ میرا مداح تھا تو میں نے اسے ڈھونڈا مگروہ وہاں سے بھاگ چکا تھا۔

انہوںنے بتایا کہ مداح کے کسی دوست نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی میں نے جان بوجھ کر تھپڑ نہیں مارا، کیریئر میں کبھی کسی مداح کیساتھ ایسا سلوک نہیں کیا۔

تھپڑ کھانے والے مداح سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا ہوں مجھے معاف کردیں، یہ سب انجانے میں ہوا۔

Nana Patekar News in Urdu | Bollywood News in Urdu | आ गए मेरी मौत का तमाशा देखने | Nana Patekar Best Speech from Krantiveer Movie | क्रांतिवीर

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button