شوبز

جتنے اسٹیج ڈرامے کیے سب کو کامیابی ملی ہے:نسیم وکی

اسٹیج ڈرامے میں کامیڈی کیساتھ اصلاحی پہلو بھی رکھا جائے تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے

لاہور(آواز نیوز) معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر میں نے جتنے بھی اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ان سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے، میں نے فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامے شروع کیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پرستار بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ اب اسٹیج ڈرامہ ایک ہی ڈگر پر چل رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے موضوعات کو سامنے لایا جائے جس میں طنز و مزاح، کامیڈی اور میوزک شامل ہو تاکہ دیکھنے والوں کو ایک اچھی تفریح میسر آسکے۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کے پلیٹ فارم سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر اسٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی رکھا جائے تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے اور اسٹیج ڈرامہ اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،فردوس جمال

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک میسج بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوں۔ اپنے طور پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکتا ہے میں بہتر سے بہتر ڈلیور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Naseem Vicky Latest Urdu News | Entertainment News in Urdu | agha Majid naseem Vicky latest news today | #pakcomedy | latest | Aakhri official | Urdu/hindi news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button