شوبز

کوئی دنیاوی خواہش نہیں ‘ آخرت کی تیاری ہی میرا خواب ہے: نیلم منیر

لاہور (آواز نیوز) معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنا ہی میرا خواب ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے سوال جواب کا سیشن رکھا۔

سوال جواب کے دوران نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک لفظ میں بتایا کہ آخرت۔

پریانکا چوپڑا کا غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ

اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلی مقام ملے۔نیلم منیر نے بخشش کی خواہش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللہ تعالی مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللہ کو بہت پسند ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی خواب ہے۔

Neelam Munir News in Urdu | Lollywood News in Urdu Neelam Munir Preparing Dream.Showbiz News in Urdu.Neelam Muneer Dance

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button