پریانکا چوپڑا کا غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کی پوسٹ شیئر کی، پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا۔
پنجابی فلم ”موجاں ای موجاں“ کی پاکستان میں شاندار کمائی
یہ پوسٹ یونیسیف کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی تھی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی تھی جبکہ مذکورہ اقتباس کا عنوان تھا کہ بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
یونیسیف کی پوسٹ میں بچوں کی خاطر دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے یونیسیف کی یہ پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرکے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔