شوبز

شادی کے پھیروں کے دوران نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، نیتو کپور

شادی کی تقریب میں پانچ ہزار سے زائد مہمان تھے جس سے دونوں کی حالت خراب تھی، اداکارہ

ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ، ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے موقع پر رشی کپور کے ساتھ پھیرے لیتے وقت نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی۔

رشی کپور کے انتقال کے بعد سے نیتو کپور کافی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر کم بیک کررہی ہیں۔

اپنی آئندہ آنےوالی فلم جگ جگ جیو کی پروموشن کےلئے ساتھی اداکاروں ورون دھون، انیل کپور اور کیارا اڈوانی کے ساتھ بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے موقع پر رشی کپور کے ساتھ پھیرے لیتے وقت نشے کی حالت میں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی اس تقریب میں پانچ ہزار سے زیادہ مہمان تھے۔

جن میں بہت سے تو بن بلائے مہمان تھے جس کی وجہ سے ہم دونوں کی حالت خراب تھی، رشی کپور ہجوم سے گھبراتے تھے اور میں نشے کی حالت میں تھی جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی۔

Neto Kapoor fainted due to intoxication during marriage | Rishi Kapoor & Neetu Singh Fainted At Their Wedding

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button