شوبز

عید الاضحی پر کون سی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟

رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلموں کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے

لاہور(آوز نیوز)رواں سال عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔فلموں میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی“قائد اعظم زندہ باد”کے ساتھ ہی ہمایوں سیعد،مہوش حیات اور کبریٰ خان کی فلم“لندن نہیں جاﺅں گا”شامل ہے۔اس ساتھ ہی سمیع خان اور نازش جہانگیر کی مزاحیہ اور خوفناک فلم“لفنگے”عید پر ریلیز کی جائے گی۔

قائد اعظم زندہ بادایکشن سے بھرپور فلم شائقین کے دل کو خوب لبھانے والے ہے، جو عید الاضحی کے موقع پر 10 جولائی کو ریلیز ہوگی۔فلم“قائد اعظم زندہ باد”میں فہد مصطفیٰ پولیس کا کردار نبھاتے ہوئے فُل ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مجھے عشق ہے آپ کی آواز سے، حرا مانی کا نصیبو لعل کیلئے پیغام

لندن نہیں جاﺅں گا مداحوں کے انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ فلم‘لندن نہیں جاﺅں گا’عید الاضحٰی پر ریلیز ہوگی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔تاہم فلم کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔

لفنگے عید پر ریلیز ہونے والی تیسری مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم“لفنگے”ہے۔خیال رہے اداکار سمیع خان،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی، سلیم معراج، مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کیا ہے۔تاہم فلم کی کہانی 4 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے بڑے خواب ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے۔

New Pakistani Movies 2022 on Eid Ul Adha Urdu Showbiz News | Quaid-e-Azam Zindabad | Official Trailer | Fahad Mustafa | Mahira Khan | Eid ul Azha 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button