شوبز

میری نئی پشتو فلم رکشے والا دھو م مچانے آرہی ہے شاہد خان

پشاور(آواز نیوز)پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان کی نئی پشتو فلم رکشے والا دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے

اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے سینماﺅں میں نمائش کیلئے ریلیز کردی جائیگی معروف ڈائریکٹر ارشد خان نے فلم کی ڈائریکشن کی ہے فلم کی کہانی سلیم مراد نے لکھی ہے

وہاج علی کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

جبکہ مکالمہ نگار سجاد علی ہے فلم کی موسیقی معروف موسیقار رحمان گل مروت نے ترتیب دی ہے فلم کی کاسٹ میں شاہد خان جیا بٹ کرینہ خان خالدہ یاسمین عمران خٹک دلبر منیر حسین سواتی اصغر چیمہ نسیم پہلوان وقار جانی اور حاجی گل شامل ہیں فلم کے حوالے سے فلم کے ہیرو شاہد خان کا کہنا ہے

کہ فلم کی کہانی معاشرتی مسائل کے مختلف پہلوﺅں کی عکاسی کرتی ہے اور یہ فلم میری دوسری فلموں سے کافی ہٹ کر ہے فلم کی کہانی مکالمے زبردست ہے فلم کی کہانی گھریلو م سمیت معاشرتی مسائل جن میں مہنگائی غربت اور دیگر کے گرد گھومتی ہےاور فلم کی کہانی موجودہ حالات کی بھرپور عکاسی کرتی ہے

شائقین فلم کو میری نئی آنیوالی فلم رکشے والا ضرور پسند آئیگی فلم کے ڈائریکٹر ارشد خان کا کہنا ہے کہ فلم میں نئے چہروں کو مواقع فراہم کئے ہیں تاکہ نیو ٹیلنٹ کو بھی فروغ حاصل ہو اور انہیں بھی اپنی صلاحتیں منوانے کے بھرپو مواقع مل سکیں فلم کی ڈائریکشن پر خوب محنت کی ہے

میری یہ فلم ڈائریکشن کے لحاظ سے شائقین کو یقینی طورپر پسند آئیگی فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے

او ر فلم میں معاشرتی مسائل کے حوالے سے ایک مثبت پیغام دیاگیا ہے فلم ایکشن سے بھی بھرپور ہے فلم میں شائقین کی پسند کو ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا ہے

شاہد خان اور ارشد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پشتو فلموں کی سرپرستی کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرنے ہوں گے ان حالات میں پشتو فلمیں بنانا اتنا آسان نہیں انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں سنیما انڈسٹری آخری سانسیں لے رہی ہے سنیما ﺅں کے انہدام کو روکنا ہوگا کیونکہ سنیما تو ختم ہونے کے قریب ہے

اگر پشاور میں تین سنیماﺅں کے مالکان نے سنیماﺅں کو کاروباری مراکز میں تبدیل کردیا تو پھر پشتو فلم انڈسٹری مکمل ختم ہوجائے گی سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے سنجیدہ ا قدامات اٹھانے ہوں گے صرف اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا

New Pashto Film Rakshewala Dhoom.Showbiz News in Urdu.RAKSHY WALA Shahid Khan, Pashto New Film 2024.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button