شوبز

ندا یاسر آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں

کراچی(آواز نیوز)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اداکارہ زہرہ عامر بھی آن لائن اسکیم کا شکار ہوگئیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں اپنے آن لائن شاپنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

بلال سعید کا رواں سال نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لگنے والے دو سالہ لاک ڈاو¿ن نے انسان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے متعارف کروایا جس کے بعد اب آن لائن شاپنگ کرنا جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور زندگی میں ہماری عادت اور ضرورت دونوں بن چکی ہے۔

اس دوران بہت سے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر ابھر کر سامنے آئے لیکن سب قابل اعتماد نہیں بلکہ کچھ فراڈ بھی ہیں جہاں آن لائن ویب سائٹ پر کچھ اور دکھایا جاتا ہے لیکن جو چیز موصول ہوتی ہے وہ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

Nida Yasir Fraud News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Good Morning Pakistan: Nida Yasir talks about her morning show – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button