شوبز

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرِعام پر آگئیں

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی

40 سالہ ادارہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی

نیویارک (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایک روز قبل لاس اینجلس میں منعقد ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شرکت کی تھی، جوڑے نے پہلی بار اپنی بیٹی ’مالتی میری جونس‘ کو بھی میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ کیا۔

نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا، تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔پریانکا چوپڑا نے اس سے قبل بھی کئی بار اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن اداکارہ نے ہمیشہ بچی کے چہرے پر ایموجی لگائی تھی۔

تاہم بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی تبصرے کیے، کئی صارفین نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

راہول اور اتھیا نے ‘ہلدی’ کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

انہوں نے مداحوں اور میڈیا کو اپیل کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

40 سالہ ادارہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی۔

Priyanka Chopra News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Priyanka Chopra 31 SHOCKING Unknown Facts | Miss World To Marriage | Happy Birthday Priyanka

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button