شوبز

پریانکا چوپڑا کا نصیرالدین شاہ سے اداکاری سیکھنے کا انکشاف

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی میگا سٹار پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ سے اداکاری سیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ سے 10 روز تک اداکاری کی کلاسز لیں۔ میں نے نصیرالدین شاہ سے درخواست کی کہ کیا آپ فلم ’ ’سات خون معاف“ کے سکرپٹ پر کام کے لیے میری مدد کریں گے کیونکہ یہ بہت پیچیدہ کردار ہے۔

پریانکا چوپڑا کے مطابق نصیرالدین شاہ نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے اور پھر 10 روز تک میں نے اپنے کردار کو بہترانداز میں نبھانے کے لیے ان سے اداکاری سیکھی۔

بچہ کب پیدا کرینگی

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ مجھے خواتین کے مرکزی کرداروں والی فلمیں جیسا کہ ”فیشن“ کرنے سے منع کرتے تھے لیکن مجھے فلم ”فیشن‘ ‘ کی کہانی بہت پسند آئی۔ فلم میں مسئلے کو بہت موثر انداز میں پیش کیا گیا۔

Priyanka Chopra News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Priyanka Chopra to get steamy with Naseeruddin Shah.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button