شوبز

پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی جھلک دکھا دی، تصویر وائرل

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فینز کے لیے بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

تصویر میں مالتی کا ا?دھا چہرہ ٹوپے سے ڈھکا ہوا اور آدھا نظر آرہا ہے۔ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر منظرعام پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین اسے لائیک کرچکے ہیں۔

پھپھو کرینہ کپور خان جذباتی ہو گئیں

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مالتی کی شکل پریانکا کے بجائے اپنے والد نک جونس سے زیادہ ملتی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام مالتی میری چوپڑا جونس رکھا گیا ہے۔

Priyanka Chopra Shows Face of her Daughter | Bollywood News | FIRST glimpse of Priyanka Chopra’s daughter Malti Marie goes viral

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button