شوبز

نیٹ فلکس نے پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

ممبئی (آواز نیوز)آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پشپا: دی رائز کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پشپا: دی رول 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے، جو تیلگو فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی معاہدہ ہے۔اس سے قبل ہدایت کار سکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ میں کیا تھا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ہمارے ہاں دوسروںکی زندگی میںجھانکنافیشن بن چکا ہے،متیرا

خیال رہے کہ امید کی جارہی ہے کہ فلم نے اگر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تو نیٹ فلکس سے کیا گیا معاہدہ 300 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 170 کروڑ روپے کے ساتھ ڈیجیٹل حقوق کی فروخت کا ریکارڈ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کردہ فلم آر آر آر کے پاس تھا۔

Pushpa 2 News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Netflix buys Pushpa 2 rights for Rs 275 crore.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button