ذاتی طور پر عریانیت کے حق میں نہیں ہوں:رابعہ بٹ
لاہور(آوز نیوز)ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر‘عریانیت’کے خلاف ہیں اور ایسی چیزوں کو پسند نہیں کرتیں رابعہ بٹ نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کیریئر کو بہتر بنانے کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں اور کسی مقام پر پہنچنے کے لیے لوگوں کو بہت سارے ایسے کام بھی کرنے پڑتے ہیں۔
جنہیں نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے ماڈلنگ کے دوران بولڈ لباس پہنا، تب انہیں ایسی باتوں کا علم نہیں تھا مگر اب وہ ایسی باتوں کو سمجھ چکی ہیں اور جو آج کی ماڈلز ایسا لباس پہن رہی ہیں وہ بھی ایک دن سمجھ جائیں گی۔رابعہ بٹ نے اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر عریانیت کے حق میں نہیں ہیں اور وہ ایسی کسی چیز کی حمایت نہیں کریں گی جس سے کوئی خاتون اپنے اہل خانہ کا سامنا نہ کر سکے۔
سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ پرفارمنس کی ویڈیو وائرل