سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
کراچی(آوز نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم نے حدیقہ کےساتھ مل کر ان کا مشہور گانا’ہونا تھا پیار‘ گایا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی گلوکار سونونگم اور پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ایک زبردست پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ کیانی ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بکھیر رہی ہیں کہ سونو نگم بھی اسٹیج پر آکر حدیقہ کے ساتھ ان کا گانا ’ہونا تھا پیار‘ بہترین انداز میں گنگناتے ہیں۔تاہم یہ ویڈیو کب کی ہے
اوریہ کنسرٹ کہاں ہوا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی دونوں گلوکاروں کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے عوام اس ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی اس پرفارمنس کو خوب سراہا رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔
ٹچ بٹن کو اکتوبر 2022 میں ریلیز کردیا جائے گا