شوبز

ٹچ بٹن کو اکتوبر 2022 میں ریلیز کردیا جائے گا

گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 مین شروع کی گئی تھی

کراچی(آواز نیوز) پروڈکشن، کاسٹ، بجٹ اور پھر کورونا سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اسے ممکنہ طور رواں برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 مین شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا۔

تاہم ایسا نہ ہو سکا تھا۔بعد ازاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم کورونا کے باعث سینماﺅں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی۔ اب طویل عرصے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم کو رواں برس اکتوبر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

اداکار سلمان خان کو کیا بنتا دیکھنا چاہتی ہوں؟راکھی ساونت نے بتا دیا

فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو بتایا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، جلد ٹچ بٹن کو ریلیز کردیا جائے گا۔فلم ساز نے ٹچ بٹن کے ٹیزر اور تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے متعدد اسٹوریز میں بتایا کہ فلم کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

فلم کی ریلیز کے حوالے سے گلیکسی لولی وڈ نے خصوصی طور پر بتایا کہ ٹچ بٹن کو اکتوبر 2022 میں ریلیز کردیا جائے گا۔

Touch Button released on October 2022 Showbiz News in Urdu | TICH BUTTON | Teaser | Farhan Saeed | Feroze Khan | Sonya hussyn | Iman Ali | ARY Films

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button