شوبز

رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، مداح پریشان

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کو گزشتہ روز اپنی نئی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کےلئے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکار بالکل محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں دیر سے پہنچے تاہم بعد ازاں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ اصل میں ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ کیا تھی۔

رنبیر نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے بتایا کہ فلم کے ٹریلرلانچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط آگئے ہیں۔

رنبیر کے مطابق اس لیے جلدی کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سڑک کی طرف لے گیا اور اس دوران دوسری گاڑی نے ہمیں ٹکر ماردی،خوش قسمتی سے ہم محفوظ رہے لیکن ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب حادثے کی خبر سن کر رنبیر کپور کے مداح پریشان ہوئے اور بعدا زاں ان سے خیریت دریافت کی۔

Ranbir Kapoor car accident | Ranbir Kapoor Kay Sath Bara Hadsa | Shamshera | Bollywood News | Viral News | BOL Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button