شوبز

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا ”دی ویک“ کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

کرینہ کپور نے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کو نظر انداز کردیا، ویڈیو وائرل

حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز خوب بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس فلمی جوڑے کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ”فائٹر“ میں دیکھا گیا تھا۔

Ranveer Singh Deepika Padukone are expecting first child.Showbiz Newz in Urdu.Good News: Deepika Padukone Pregnant With Her First Baby, Ranveer Singh Welcomes Child

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button