شوبز

صبا فیصل کی بیٹے سلمان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل

صبا فیصل کی طرح ان کے بیٹے ارسلان اور سلمان جب کہ بیٹی سعدیہ فیصل بھی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص کرتی دکھائی دیں

کراچی( آوازنیوز )سینئر اداکارہ صبا فیصل کی اپنے بیٹوں سلمان اور ارسلان سمیت بیٹی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس پر لوگ ان سے ان کی بہو کی غیر موجودگی سے متعلق بھی سوالات کرتے دکھائی دیے۔

صبا فیصل اور ان کے اہل خانہ کی ڈانس کی ویڈیوز سسٹا کلکس نامی انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی گئیں جو کہ اداکارہ کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کی تھیں۔صبا فیصل نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

ارسلان فیصل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میں صبا فیصل اور ان کے دیگر اہل خانہ سمیت قریبی رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ارسلان فیصل کی منگنی اور ڈھولکی کی ہیں، جن میں اداکارہ کو خوشی سے مختلف گانوں پر جھومتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا فیصل کو ان کے بڑے صاحبزادے سلمان فیصل کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ڈھولکی کی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص بھی کیا۔

صبا فیصل کی طرح ان کے بیٹے ارسلان اور سلمان جب کہ بیٹی سعدیہ فیصل بھی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص کرتی دکھائی دیں اور انہیں انتہائی خوش دیکھا گیا۔شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبا فیصل کی بہو اور سلمان فیصل کی اہلیہ کو نہیں دیکھا گیا۔

جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی غیرموجودگی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔صبا فیصل اور سلمان فیصل کے درمیان دسمبر 2022 میں اختلافات ہونے کے بعد پہلی بار دونوں ماں اور بیٹے کو ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کے موقع پر ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

نینا گپتا اور ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا نے بوائے فرینڈ ستیا دیپ مشرا سے شادی کردی

اس سے قبل دسمبر میں صبا فیصل نے سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے تمام الزامات پر معافی مانگتے ہوئے بیٹے کو معاف کردیا تھا۔

Saba Faisal Son Salman News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Saba Faisal Dance at her Son Arslan wedding

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button