شوبز

کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں

بعض اوقات ایسا لگتا ہے سوشل میڈیا پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے ‘ انٹرویو

لاہور(آواز نیوز) نامور اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ اصلاح کی غرض سے کسی پر مثبت تنقیدکرناتو سمجھ میں آتاہے لیکن کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوکوئی حق نہیں،سوشل میڈیا پر فنکاروں کے کام کی تعریف بھی کی جاتی ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بلا جوازتنقید کیساتھ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے بھی گریز نہیںکرتے۔

ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا سماجی رابطوںکا بہترین ذریعہ ہے ،ہونا تویہ چاہیے کہ اس کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں ،مثبت سرگرمیوں کوایک دوسرے سے شیئر کیا جائے لیکن بعض اوقات تو ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگوںکی پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے ،اگرکسی کے خلاف کوئی منفی بات کر دی گئی تو اسے بغیر تصدیق کے آگے پھیلایا جاتا ہے جوقطعی درست رویہ نہیں ہے۔

اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے: سجل علی

انہوں نے کہا کہ میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ فنکاروں کے کام پر تنقید نہیں ہونی چاہیے لیکن اس تنقید کے پیچھے اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے ناں کہ اپنی ذاتی تسکین کے لئے کسی کی ذات کو منفی انداز میں یا متنازعہ بنا کر پیش کیا جائے۔

Saboor Ali Latest News in Urdu | Showbiz News in Urdu | MinaL Saboor Pregnant And also saboor Share Baby Gender Reavel

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button