صدف کنول کا مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ
لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ دیا ہے۔
مشہور شوبز جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ انٹرویو دیا۔شہروز سبزواری نے کہا کہ میری جانب سے صدف کودیا گیا پہلا تحفہ انہیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے کیوںنکہ وہ جیب پر کافی بھاری پڑا تھا۔
وہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا، اس دوران صدف کنول نے بتایا کہ شہروز انہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں۔
دوسری جانب صدف کنول نے کہا کہ انہوں نے بیٹی کے علاوہ شہروز کو کوئی خا ص تحفہ نہیں دیا۔زیادہ سے زیادہ انہوں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دئیے ہوں گے۔صدف کنول کا میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے۔
بیوی کو شوہر سے صرف تحفہ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔