سعدیہ امام نے بیوی کے سامنے گلے لگایا: شبیر جان کا دعویٰ
مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے
کراچی (آواز نیوز)سینئر اداکار شبیر جان نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ جوان تھے تب اداکارہ سعدیہ امام نے انہیں ان کی بیوی کے سامنے گلے لگایا۔
جس وجہ سے ان کی طلاق ہوتے ہوتے بچ گئی۔شبیر جان کا شمار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا، وہ 1990 کے مقبول اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
شبیر جان نے سعدیہ امام سمیت ماضی کی دیگر مقبول اداکاراﺅں کے ساتھ کیا ہے اور تاحال وہ اسکرین پر زائد العمر کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت زندگی کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔
سینئر اداکار نے کہا کہ مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون متعارف کروایا، انہوں نے اپنے اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے اسٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔
پروگرام کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2001 کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دوسرے لوگوں کی منتوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کیا۔
آن لائن فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ بر آمد
اداکار نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور ان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا۔