صائمہ نور کی انسٹا گرام پر انٹری
لاہور(آوز نیوز)لالی ووڈ کوئین صائمہ نور نے آخر کار انسٹا گرام جوائن کر لیا ہے، جو مشہور شخصیات کے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے
۔شہرت کے عروج پر پہنچنے والی صائمہ نور اب اپنے کیریئر کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکی ہیں جہاں پاکستانی سنیما میں ان کی شراکت کے لیے ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ صائمہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنا آفیشل اکانٹ بنا لیا ہے۔
انسٹا گرام پر اپنی پہلی ویڈیو میں صائمہ نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم میں شامل ہوئی ہیں کیونکہ مداح کافی عرصے سے اُن سے اسرار کر رہے تھے۔
صائمہ نور نے کہا ہے کہ یہ اُن کے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ ہے جسے وہ خود چلائیں گی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے‘۔
واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990ءمیں لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اوّل کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا۔
ایک ولن ریٹرن کا ٹریلر جاری، کون ہیرو، کون ولن پہچاننا مشکل
اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ءمیں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ءمیں ایک پریس کانفرس کے دوران اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔وہ ’کنیز‘ اور ’مبارک ہو بیٹی ہوئی‘ جیسے مشہور ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔
Saima Noor Latest news in Urdu Showbiz News in Urdu