شوبز

معروف اداکارہ سجل علی کے کرش نے مداحوں کو حیران کردیا

لاہور(آواز نیوز) پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کے کرش نے مداحوں کو حیران کردیا۔

سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر شئیر کی ہے جس کے بیک گراونڈ میں بھارتی گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آریان خان کی یہ تصویر 5 سال پرانی ہے جو آریان نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر یکم ستمبر 2017ءکو اپلوڈ کی تھی۔اداکارہ کی اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض صارفین نے سجل علی کے اس عمل کو خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،فردوس جمال

اداکارہ سجل علی نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لًو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے تھے۔

فلم کے پریمیئر میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی تھی۔

Sajal Ali Latest News in Urdu | Entertainment News in Urdu | sajal ali told reason behind her and ahad raza divorce | sajal ali live talking about ahad raza mir

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button