شوبز

سلمان خان کا پیار بننے کے بعد ماں نہیں بن سکتی :عائشہ جھلکا


ممبئی (آواز نیوز) ماضی میں کئی مقبول فلمیں کرنے والی اداکارہ عائشہ جھلکا نے شوبز میں واپسی کے بعد اپنی فلموں کے ہیرو کے ہمراہ دوبارہ کام کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

عائشہ جھلکا نے کئی برس بعد اب حال ہی میں ویب شو ‘ہش ہش’ سے انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے جس میں ان کے ہمراہ جوہی چاولہ اور سوہا علی خان دکھائی دیں گی۔

انڈسٹری میں واپس آنے سے متعلق کیے گئے سوال پر عائشہ نے کہا کہ اس وقفے کے دوران مجھے میری خواہش کے مطابق کرداروں کی آفر نہیں ہوئی اسی لیے میں نے کام نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی سابقہ فلموں میں ہیرو بننے والے اداکاروں سلمان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور عامر خان کے ہمراہ دوبارہ کام کرنےکے حوالے سے کہا کہ اب ان کے ساتھ کام کرنا معیوب لگے گا

بگ باس کا نیا سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

کیونکہ مجھے ان کرداروں کی آفر نہیں کی جائے گی جو میں کرنا چاہتی ہوں۔عائشہ جھلکا نے کہا اب اگر میں سلمان کی ماں یا بھابھی بنتی ہوں تو اچھا نہیں لگے گا کیونکہ لوگوں نے ہمیں ہیرو ہیروئن کے طور پر دیکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بے شک اب فلم انڈسٹری بہت بدل چکی ہے لیکن میں ذہنی طور پر ان لوگوں کی ماں یا بھابھی بننے پر رضامند نہیں ہو سکوں گی۔

Salman Khan News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Salman Khan is Next Target After Sidhu Moosewala | Complete Details | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button