’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘: متھن چکرورتی
ممبئی(اآواز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ساتھی فنکار اور بالی ووڈ کے بھائی جان ، سلطان سپر اسٹار اداکار سلمان خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں متھن چکرورتی نے رئیلٹی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیکی شراف، سلمان خان، سنجے دت اور اکشے کمار چاروں اداکار بہت ہینڈ سم ہیں اور پرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔
تاہم سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔
کرینہ کپور کو حمل کی کتاب میں لفظ بائبل استعمال کرنے پر عدالتی نوٹس موصول
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسی کون سی لڑکی ہوگی جو اتنے ہینڈسم سپر اسٹار سے محبت نہیں کرے گی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر لڑکی کو لگتا ہے کہ اتنا ہینڈسم سپر اسٹار، اس سے شادی کرے گا لیکن میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سلمان خان صرف سب کو بے وقوف بناتا رہے گا، کسی سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔
خیال رہے کے ماضی میں سلمان خان اور مختلف خوبرو بھارتی اداکاراوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔
جن میں اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ماڈل گرل شاہین جعفری، اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی ، اداکارہ، ایشوریا رائے اور اداکارہ کترینہ کیف کے نام شامل ہیں۔
Salman Khan News in Urdu.Showbiz News in Urdu.”Salman Khan will never marry”: Mithan Jungurti…..