شوبز

سلمان خان کی کرن راو کو اپنے ساتھ کام کی پیشکش

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راو کی فلم ”لاپتہ لیڈیز“ دیکھ کر انہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کردی۔

سلمان خان نے کرن راوکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

جلد پاکستان کا دورہ کروں گی،بھارتی اداکارہ سونم باجوہ

میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راو کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی آپ کی فلم کو بہت پسند کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا کام شاندار ہے، بطورِ ہدایتکار آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سلمان خان نے کرن راوکو کام کی پیشکش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی؟

Salman Khan offers Karan Rao to work with him.Showbiz News in Urdu.How Salman said YES for Karan’s movie

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button