شوبز

لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں اداکارہ کو گرفتار کرلیا

لاہور (آواز نیوز) اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے پر تھانہ اقبال ٹاون پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایک خبر کے مطابق اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاون انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا، ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی۔

اداکارہ نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کو جج نے مسترد کیا اور ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاون پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے اور گھر نہ دیا۔

کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ بنانے میں کامیاب

جس پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر جب تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ ثمر رانا کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کرنے پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔

Samar Rana Arrested News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Stage Actor Samar Rana Arrested In Lahore For Fraud Case | Khabrwalay

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button