شوبز

حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا

لاہور(آواز نیوز)حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہےساتھہیانکیحمایتبھیلوگآگئے۔

اداکارہ نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حال ہی میں انہوں نے حمل کے ساتھ ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔

اداکارہ کی جانب سے حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں صارفین نے ان کی حمایت بھی کی۔صارفین نے اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایمن سلیم اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں

ایک خاتون صارف نے ثروت گیلانی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکارہ کی جانب سے پیٹ کو لے کر فوٹوشوٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی؟خاتون صارف کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ثروت گیلانی کی حمایت کی اور سوال کیا کہ حاملہ ہونا کب سے بے

شرمی ہوگیا؟ٹی وی اینکر ابصا کومل نے بھی ثروت گیلانی کی حمایت کی اور ان کے حمل کو بے شرمی سے جوڑنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا کہ وہ اس دنیا میں کیسے آئی تھیں؟بعض صارفین نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ ثروت گیلانی کو حاملہ ہونے کے بعد چھپ جانا چاہئیے تھا، کہیں ان کی بے ہودگی سے پاکستان کے مرد حضرات کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔

کچھ صارفین نے مزاحیہ کمنٹس بھی کیے کہ اس کا بچہ، اس کی مرضی۔بعض صارفین نے لکھا کہ ماں بننا ہر خاتون کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ اور عمل ہے، نہ جانے کب سے حاملہ ہونا بے شرمی ہوگیا، پاکستان کے مرد اور عورتیں کبھی کسی خاتون کے ماں بننے کی خوبصورتی کو نہیں سمجھ پائیں گے۔

Sarwat Gilani News in Urdu.Showbies News in Urdu.Sarwat Gilani pregnancy photoshoot creates controversy.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button