شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی “نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے ساڑھے 5 کروڑ کمالیے
ممبئی(آواز نیوز) شاہ رخ خان کی سال 2023ءکی تیسری فلم’ ’ڈنکی“ نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں ساڑھے 5 کروڑ کمالیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ڈنکی“ میں شاہ رخ خان، تاپسی پنوں اور وکی کوشل سمیت کئی اداکار اہم کردار نبھارہے ہیں۔
21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا گیا تو پہلے دن کے شوز کےلیے ڈنکی نے 5 کروڑ 61 لاکھ روپے اکٹھے کرلیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ڈنکی 7 ہزار 855 اسکرین پر دکھائی جائے گی اور اب تک اس کے پہلے دن کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار 753 ٹکٹ فرورخت ہوچکے ہیں۔
شاہ رخ خان برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی سٹار بن گئے
رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی فلم کے یہ صرف 2 ڈی سینما گھروں کے ٹکٹ کی فروخت کے اعداد و شمار ہیں۔
پربھاس کی فلم ”سالار“ اور شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ ایک ہی دن ریلیز ہورہی ہیں، فلم بین دو بڑی فلموں کی ایک دن ریلیز پر خوش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں دبئی کا دورہ کیا،
اس دوران مداحوں سے ملاقات بھی کی۔