شوبز

پرابھاس کی فلم ”سالار “نے شاہ رخ خان کی ”ڈنکی“ خطرے سے دوچار کردی

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی فلم سٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم سالار نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی، سینما گھروں کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا جبکہ مداحوں نے فلم کی ریلیز کے موقع پر آتش بازی اور پٹاخے بھی پھوڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ریلیز ہونے والی پرابھاس کی فلم سالار کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے سالار کو ایک مونسٹر بلاک بسٹر قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالار کو پورے بھارت میں ابھی تک 6 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا جا چکا ہے جبکہ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کو پہلے دن 4 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم پریمئر پر نازیبا لباس میں انٹری، فریال محمود اور اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں

سالار نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کی اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اپنے اوپننگ ڈے پر 50 کروڑ سے زیادہ کا زنسکرکے شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے
ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا گیا جبکہ پرابھاس کی سالار کا بجٹ 400 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔

Shah Rukh Khan News in Urdu.Lollywood News in Urdu.Shahrukh Vs Prabhas : These 5 factors of ‘Dunki’ will become a threat to Salaar !.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button