شاہ رخ خان سے پہلے مجھے منت بنگلے کی آفر ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی(اآواز نیوز)سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان سے پہلے انہیں منت بنگلے کی آفر ہوئی تھی۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی وجہ سے شاہ رخ خان کے بنگلے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں انہیں شاہ رخ خان کے بنگلے منت کی پیشکش کی گئی تھی تاہم والد سلیم خان کے کہنے پر میں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ چاہتے تھے لیکن وہ شاہ رخ خان کے پاس ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بنگلہ منت جو ابھی شاہ رخ خان کے پاس ہے۔
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگ
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں منت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن والد سلیم خان نے یہ مشورہ دیتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ تم اتنے بڑے گھر میں کرو گے کیا؟سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ سے پوچھنا چاہتا ہوں وہ اتنے بڑے گھر میں کیا کرتا ہے؟